تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

سانحہ بلدیہ فیکٹری ، ہائیکورٹ نے لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں جھلس جانے والی لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کے بینچ نے کی۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں جھلس جانے والی غیر شناخت شدہ لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ کے ساتھ متاثرین کو ادا کیے گئے معاوضے سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔

کیس کی مزید سماعت کے لیے 13 نومبر مقرر کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.