تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

سندھ ہائیکورٹ : سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2015 کے خلاف درخواست کی سماعت پر صوبائی حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سول سرونٹس ایکٹ 2015 کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار رانا فیض نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اس قانون کے ذریعے ڈیپیوٹیشن پر آئے افسران کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بل سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سندھ حکومت ، چیف سیکریٹری ، اسپیکر اسمبلی اور گورنر سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کے بینچ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.