تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماء عامر خان کیس کی سماعت جج کی عدم موجودگی کے باعث23نومبر تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے ایک مرتبہ پھر 5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مفرور ملزمان میں رئیس مما،عمران،منہاج،اعجاز ،شہزاد اور نعیم اللہ شامل ہیں۔ عامر خان کے خلاف نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.