تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

شیخوپورہ کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیو نیوز - لاہور ......لاہور سے فیصل آباد جانے والی بدرایکسپریس کی تین بوگیاں شیخوپورہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں ،حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

لاہور سے فیصل آباد جانیوالی بدر ایکسپریس جب شیخوپورہ کے قریب صفدر آباد پہنچی تو تیزرفتاری کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر کر زمین میں دھنس گئیں۔

حادثے سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، ریلوے کی ٹیمیں فوری طور پرحادثے کے مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کر دی،حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.