تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:38

سندھ 8 ،پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن آج ہوں گے

جیو نیوز - اسلام آباد.......بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 8اور پنجاب کے 12اضلاع میں پولنگ ہوگی،پولنگ کے موقع پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل ہوگی۔

پولنگ کا وقت صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے بھی چاک و چوبن دستے ہوں گے۔

الیکشن کے دوران حساس قرار دیئے گئے بوتھ میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے ۔جبکہ دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا اس دوران انتخابات جیتنے کی خوشی میں ریلیاں نکالنے ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہو گی۔

سندھ کے 8 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔ نوڈیرو ہاؤس جانے سے پہلے انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔

سکھر میں روڈ پر پیپلز پارٹی کےامیدواروں کے محافظ اسلحے کی کھلےعام نمائش کرتےنظر آئے۔ سکھر میں ایم کیو ایم کے رہنما شبیراحمد قائم خانی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی جماعت کے 21 کارکنوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی سےخوف زدہ ہے۔

گھوٹکی میں 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی دینے پہنچ گئے ہیں ۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے گھوٹکی اور سکھر پولیس نےمسافرگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی، خواتین اور بچوں کو اتار کر گاڑیوں کو قبضے میں لیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.