تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:32

احسن محبوب بلوچستان کے نئے آئی جی پولیس تعینات

جیو نیوز - کوئٹہ........انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد عملیش کا تبادلہ کردیا گیا ،احسن محبوب کو بلوچستان کا نیا آئی جی پولیس تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فیکشن کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محمد عملیش نے تقریبا دو سال تک بلوچستان میں بطور آئی جی پولیس خدمات انجام دیں۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس احسن محبوب اس قبل یکم اگست 2011سے 19مئی 2012تک سی سی پی او کوئٹہ، دو سال کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری اور تقریبا ایک سال بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان صوبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں،احسن محبوب ان دنوں وفاقی محتسب کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.