31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
ریہام خان کے ذاتی اسٹاف کو بنی گالا جانے سے روک دیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریہام خان کےد رمیان طلاق کے بعد ریہام خان کے ذاتی اسٹاف کو بنی گالا جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالا جانے سے با ضابطہ طور پر روک دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اسٹاف کو بنی گالا آنے سے منع کیا، ریہام خان کا پرسنل اسٹاف 3 سے 5 افراد پر مشتمل تھا۔