تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

خیر پور کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ایک خاتون ٹھپے لگاتی رہیں

جیو نیوز - خیرپور .......خیرپور میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 8 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر ایک خاتون ٹھپے لگا کر دوسروں کے ووٹ کاسٹ کرتی رہیں۔

خیرپورمیونسپل کمیٹی کےوارڈ 8 میں خواتین کےپولنگ اسٹیشن میں ایک خاتون نے پہلے تو اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس کے بعد بلا خوف و خطر دوسری خواتین کے ووٹ ڈالتی رہی۔ الیکشن کمیشن کا عملہ تماشائی بنا دیکھتا رہا۔

واضح رہے کہ اس وارڈ سے قائم علی شاہ کےبھتیجےامجدعلی شاہ بھی امیدوارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.