31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20
خیرپور واقعہ؛ الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی
جیو نیوز - اسلام آباد....... الیکشن کمیشن نے خیرپور واقعے کی رپورٹ پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی جی سندھ نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم خیرپور میں صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔