تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:20

ڈائمنڈ شیر کے سر پر سجے گا، رانا ثناءاللہ

جیو نیوز - لاہور.......مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈائمنڈ شیر کے سر پر سجے گا، بالٹی میں شیر کو پانی پلایا جائے گا، عامرشیرعلی جب الیکشن ہاررہے تھے توعابدشیرعلی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے،ان کی وجہ سے تناؤ اور تلخی ہوئی۔ عابد شیر علی کہتے ہیں کچھ نشستوں پر بالٹی اورکچھ پر ڈائمنڈ جیتا، لیکن جیت نوازلیگ کی ہوئی ۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں الیکشن پرامن ہوا ۔ جیت کے بعد ریلیاں نکالی گئیں،صرف ایک واقعہ ہوا جس میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 3زخمی ہوئے ۔

اس سے قبل جیو کی نشریات میں بات کرتے ہوئے ثناءاللہ نے کہا کہ ڈائمنڈ شیر کے سر پر سجے گا، بالٹی میں شیر کو پانی پلایا جائے گا، عابد شیر علی کا نہ گھیراؤ کرایا نہ راستہ رکوایا۔عامرشیرعلی جب الیکشن ہاررہے تھے توعابدشیرعلی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے،ان کی وجہ سے تناؤ اور تلخی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.