31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:36
بلدیاتی انتخابات: پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پی پی کو برتری
جیو نیوز - لاہور.......بلدیاتی انتخابات کےپچاس فیصدسے زائد غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج آگئے، بلےکازورنہ چل سکا،پنجاب میں ن لیگ،سندھ میں پی پی کوبرتری پرکارکنوں کاجشن ،بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب میں مسلم لیگ نون چھا گئی ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے سب کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔ پنجاب کی 2 ہزار 696 نشستوں میں سے 1302نشستوں کےغیرسرکاری نتائج آچکے ہیں۔جن کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن614 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے جبکہ پنجاب میں497 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔پنجاب میں تحریک انصاف نے129 نشستیں حاصل کی ہیں اورپنجاب میں پیپلز پارٹی نے 26نشستیں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ ق لیگ 21،جماعت اسلامی 2 اور عوامی تحریک 1نشست کی مالک بن گئی ہے۔پنجاب میں دیگر سیاسی جماعتوں نے14نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
سندھ کی ایک ہزار72 نشستوں میں سے 766 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی نے 564 نشستیں حاصل کیں جبکہ130 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے 22 امیدوار کامیاب ہوئے ۔سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل نے 50 نشستیں حاصل کرلیں۔