1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
سانحہ خیرپور:ضلع سانگھڑ کے کئی شہر مکمل طور پر بند
جیو نیوز - سانگھڑ........خیرپور میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے خلاف ضلع سانگھڑ کے کئی شہر مکمل طور پر بند ہیں۔
خیرپور میں گرشتہ روز پولنگ کے دوران مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں مسلم لیگ فنکشل کے کئی کارکن جاں بحق ہوگئے جس کے خلاف آج سانگھڑکے کئی شہر مکمل طور پر بند ہیں جہاں سوگ کا سماں ہے۔
آج سنجھورو میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما فقیر نور حسن خاصخیلی اور ان کے تین ساتھیوں کی نماز جنارہ ادا کی جائے گی۔