تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:28

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ

جیو نیوز - اسلام آباد........ملک بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔محکمہ ،موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی ۔زلزلے سے متاثرہ شمالی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے ۔

ملک کے بالائی علاقے دیامر اور غذر ، ہنزہ ، سمیت گلگت بلتستان کے علاقوں میں پہاڑوں سے آتی ہوئی ٹھنڈی ہواوں نے موسم کو اور بھی زیادہ سرد کردیا ہے ۔کالام اور چترال میں موسم ابر آلود ہے ۔چمن زیارت پشین ژوب لورالائی میں موسم صاف اور خشک ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوموار سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 03، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.