تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:16

کراچی:سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن، 5مشتبہ افراد زیر حراست

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن گنا منڈی،مچھر کالونی اور جمالی گوٹھ میں کیا گیا،جس کے دوران5 مشتبہ افراد غلام نبی،زاہداللہ،محمد عارف،عبدالوہاب اور حبیب کو حراست میں لے لیا گیا،تمام افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.