1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:20
مسلم لیگ ن سیاست میں فن کاری نہیں کرتی ،خواجہ سعد رفیق
جیو نیوز - کراچی......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاست میں فن کاری نہیں کرتی،اپنی سنجیدہ سیاست کی بدولت بلدیاتی امتحان میں سرخرو ہوئی ۔
ایوان اقبال لاہور میں نفاذ اردو میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب سیاست میں فنکاری نہیں چلتی ،لوگ ووٹ دیتے وقت امیدوار کو دیکھتے ہیں ۔
اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتے کہ کوئی شیر پر بیٹھ کر گزر جائے ،انہوں نے کہا کہ جو اقبال کو نہیں جان پاتا وہ صحیح پاکستانی نہیں ہو سکتا، اردو ہم سب کا مشترکا اثاثہ ہے ، لیکن اردو کو صرف عدالتی فیصلے سے نافذ نہیں کیا جا سکتا جب تک اسے دل سے تسلیم نہیں کرتے ، دیگر صوبوں کی طرح پنجابی کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔