تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:15

ایم کیوایم کے سینیٹرزکل اپنے استعفے واپس لیں گے

جیو نیوز - اسلام آباد......ایم کیوایم کل سینیٹ سے اپنے استعفے واپس لے گی، متحدہ کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایات سنے جانے کے بعد استعفے واپس لیے جارہے ہیں۔

ایم کیوایم کے تمام سینیٹرزکل سیکریٹری سینیٹ کے دفتر میں استعفوں کی واپسی کی درخواست دیں گے۔ سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے شنوائی نہ ہونے پر احتجاجاً استعفے دیئے تھے۔

طاہر مشہدی نے کہا کہ کراچی کے عوام کا حق تھا کہ اُن سے ہونے والی مبینہ زیادتی کو سنا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.