2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:4
اب اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار کریں گے،سندھ رینجرز
جیو نیوز - کراچی.......ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کا پالیسی بیان جاری کر دیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، وکلاء اور گواہوں پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں، سہولت کاروں اور اجرتی قاتلوں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے غیور عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں، شہری بذریعہ ایس ایم ایس، کال اور ای میل اطلاع دے سکتے ہیں۔