تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:20

گوجرانوالہ:ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، 3زخمی

جیو نیوز - گوجرانوالہ ........ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں تین کارکن ز خمی اورپانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

گوجرانوالہ میں رانا کالونی کی یوسی نمبر 29 سے اتوار کی شب مسلم لیگ (ن) کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء جب جی ٹی روڈ پر پہنچے تو نعرے بازی کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مبینہ طورپر (ن) لیگ کی ریلی پر پتھراؤ شروع کر دیا اور ڈنڈوں سے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

پتھراؤ کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے 3 کارکن زخمی ہوگئے جبکہ 5گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔متاثرہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر طبی امداد فراہم کی۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.