2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:16
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ہیومینٹیزگروپس کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
جیو نیوز - کراچی...... انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت ہیومینٹیز ریگولر، پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور اسپیشل ایجوکیشن گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج سہ پہر 3بجے کیا جارہا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق امتحانات میں تقریباً 17 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیاتھا ۔
نتائج آج سہ پہر تین بجے کے بعد روزنامہ ’جنگ ‘کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔