2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:32
سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات،5جاں بحق
جیو نیوز - غازی تربیلہ........سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔غازی تربیلہ میں کوٹ نجیب اللہ روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم ہوا ۔ جسکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
کبیر والا کے نواحی علاقہ میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس میں بہن موقع پر ہی جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہوگیا ادھر رحیم یارخان میں شیخ واہن میں قومی شاہرہ پر گاڑی اور ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ایک شخص ہلاک 2 شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کردیا ، جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے۔