2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:48
وزیر اعظم نواز شریف آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے اور زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف خیبر پختونخوا کے دورے کے دوران فاٹا کے علاقوں باجوڑ ایجنسی اور اپر دیر بھی جائیں گے ، وزیرا عظم زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گےا ور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے ۔
دورے کے دوران گورنر سردار مہتاب عباسی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔