2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:16
سپریم جوڈیشل کونسل ، الیکشن کمیشن اراکین کی برطرفی کا ریفرنس خارج
جیو نیوز - اسلام آباد.........سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کی اراکین کی برطرفی کا ریفرنس خارج کردیا۔
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے ریفرنس خارج کیا۔الیکشن کمیشن اراکین کے خلاف ریفرنس گوہرنواز سندھو ایڈووکیٹ نے دائر کیاتھا۔
ریفرنس میں اراکین کو الیکشن2013میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ثبوتوں کی عدم فراہمی کے باعث الیکشن کمیشن کے اراکین کی برطرفی کا ریفرنس خارج کیا گیا۔