2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:30
چین پاکستان کا دوست اوراہم تزویراتی شراکت دارہے،نواز شریف
جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دوست اوراہم تزویراتی شراکت دارہے ۔ چینی کارکنوں کی حفاظت میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔
وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ چینی کارکنوں کی حفاظت میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ، چین پاکستان کا دوست اوراہم تزویراتی شراکت دار ہے ۔
اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہونگے، وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔