2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
لاہور :گجر پورہ میں مردہ حالت میں ملنے والی 4سالہ عارفہ سپرد خاک
جیو نیوز - لاہور ........لاہور کے علاقے گجر پورہ میں مردہ حالت میں چھت سے ملنے والی بچی عارفہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
گوجر پورہ لاہور کی رہائشی 4 سالہ عارفہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا البتہ اس کے جسم کے بعض حصوں پر خراشوں کے نشانات موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق بچی سے کوئی زیادتی ثابت نہیں ہو سکی ،، پولیس نے عارفہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، جسے بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پولیس نے بچی کے قتل کے شبہ میں 3 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے تاہم ابھی تک اس کیس میں پولیس کو کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عارفہ کے قتل معاملہ سلجھانے کےلیے محلے داروں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔