2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:44
کراچی:شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میںشہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مل گیا ۔وزیرداخلہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہبے ضابطگی اور بے قاعدگی میں تینوں لائسنس برانچوں کے خلاف انکوائری ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ لائسنس برانچز میں رش ختم کرنے کے لئے ٹوکن سسٹم شروع کردیا گیا ہے۔آج ٹوکن لینے والے مقررہ دن آکر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔