2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16
غیرملکی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی قانونی امداد کیلئےواضح پالیسی بنائی جائے
جیو نیوز - لاہور.....لاہورہائیکورٹ نےحکومت کوہدایت کی ہےکہ غیرملکی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی قانونی امداد کیلئےواضح پالیسی بنائے۔
لاہورہائیکورٹ میں غیرملکی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی قانونی امداد کےلئے درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزاربیرسٹرسارہ نے مؤقف اختیارکیاکہ غیرملکی جیلوں میں قید1500سےزائد پاکستانی قانونی امداد کےمنتظرہیں۔
نمائندہ اوورسیز پاکستانیزکامؤقف تھاکہ انہوں نے کئی بار سعودی جیلوں کا دورہ کیا،عدالت نےحکومت کو ہدایت کی کہ غیرملکی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی قانونی امداد کیلئے واضح پالیسی بنائےاورتمام محکمےاور درخواست گزار11نومبر کو مل بیٹھ کرپالیسی بنائیں،عدالت نے کیس کی سماعت دسمبر کےدوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔