2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32
اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع
جیو نیوز - اسلام آباد ......اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہےاورچارنومبر تک جاری رہےگی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی بنیاد پر حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار پارٹی ٹکٹس 9نومبر تک جمع کراسکتے ہیں ، بلدیاتی انتخابات کے خواہشمند 2958امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے 376امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں۔جنرل کونسلر کے لیے 1502،خواتین کی نشستوں کے لیے 401،مزدوروں کی نشستوں کے لیے 282 اور نوجوانوں کی نشستوں کے لیے بھی 282نوجوانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں ۔اقلیتی نشستوں کے لیے 115امیدوارسامنے آئے ہیں۔