2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
جامعہ کراچی کی طالبات کا انوکھا احتجاج
جیو نیوز - کراچی.... جامعہ کراچی میں جمعے کو طالبات پر طلباء تنظیم کی جانب سے تشدد کے واقعے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا ۔ کراچی یونیورسٹی میں طالبات نے احتجاجاً کرکٹ میچ کھیلا ۔
کرکٹ میچ کے دوران طالبات نے تشدد کرنے والی طلبا ء تنظیم کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔ طالبات نے تشدد کے خلاف احتجاجی پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ بھی کیا۔