تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:44

خیبر پختون خوا اورپنجاب کےکچھ علاقوں میں پھر زلزلہ

جیو نیوز - پشاور......خیبر پختون خوا اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5اعشاریہ2تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کرگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور ورد شروع کر دیا۔زلزلے کے جھٹکے جہاں محسوس کئے گئے ان میںپشاور،نوشہرہ،ٹانک، ایبٹ آباد اور ان سے ملحقہ علاقے جبکہ پنجاب کے جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میںچنیوٹ ، ڈی جی خان اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

زلزلہ کامرکزملتان سے 280کلومیٹرمغرب میں کوہ سلیمان رینج جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.