تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:37

پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا، پولیس تحفظ دیتی رہی، پرویز الٰہی

جیو نیوز - لاہور...... مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الزام لگایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا اور پولیس اُنہیں تحفظ دیتی رہی۔

گجرات میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوزن لیگ کو کامیاب کراکر پنجاب بدری سے بچ گئے۔

اُن کا کہنا تھا تحصیل گجرات، کنجاہ اور تلہ گنگ میں ق لیگ کی اکثریت ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکومتی حربوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کے ذریعہ نچلی سطح پراختیارات اور فنڈز کی منتقلی کا نظام سبوتاژ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.