2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:16
خیرپور تصادم فنکشنل اور آزاد امیدوار کے درمیان ہوا، سعید غنی
جیو نیوز - کراچی.......پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آٹھ مقتولین کی لاشیں سانگھڑ گئی ہیں، مسلم لیگ فنکشنل سے پوچھا جائے کہ وہ لوگ خیرپور میں کیا کرنے آئے تھے؟
جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تسلیم کیا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے 8 کارکنوں کی لاشیں سانگھڑ گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیرپور کا تصادم فنکشنل اور ایک آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوا۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رہ نما نصرت سحر عباسی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ نثار کھوڑو نے خیرپور میں قتل ہونے والے گیارہ افراد کو پیپلز پارٹی کے حامی قرار دیا۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اگر مقتولین پیپلز پارٹی کے کارکن تھے تو پیپلز پارٹی کے رہنما ان مقتولین کی تعزیت کے لیے کیوں نہیں آئے۔