3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:20
کرنسی اسمگلنگ کیس کیسماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی
جیو نیوز - راولپنڈی.....کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ایان علی کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ساڑھے 11 بجے تک کر دی گئی ۔
ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے لئے راولپنڈی کچہری پہنچیں ، کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کیس کی سماعت کی ۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ساڑھے 11 بجے تک موخر کر دی گئی۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے۔