تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

ملتان: 12 روز قبل جلائی گئی لڑکی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی

جیو نیوز - ملتان........ملتان میں 12 روز قبل مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر جلائی جانے والی لڑکی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی ۔

ملتان کی نواحی بستی ملوک میں 23 اکتوبر کو 20 سالہ لڑکی سونیا سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نوجوان لطیف نے ناکامی پر سونیا پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی جس پر سونیا کا جسم 50 فیصد سے زائد جھلس گیا تھا ۔

سونیا 12 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج اسپتال میں دم توڑ گئی ۔ دوسری جانب تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد ملزم لطیف کو گرفتار تو کر لیا تھا۔

تاہم 12 روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک ملزم سے ان کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.