3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
الطاف حسین کی تقریراور تصویر نشر کرنے پرپابندی کا فیصلہ برقرار
جیو نیوز - اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی تقریر، تصویراور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتےہوئےمعاملہ واپس لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا ۔
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر ، تحریر وتقریرکی میڈیا پرپابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل نمٹادی ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الطاف حسین پر پابندی کے خلا ف درخواست لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
سپریم کورٹ نے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ ہی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ حکم امتناع برقرار رکھا جائے یا نہیں۔