تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

ایم کیو ایم کے عمیر صدیقی پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہد بکک کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمیر صدیقی پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم شاہد بکک کے 21نومبر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔شاہد بکک کے خلاف غیرقانونی اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور اقدام قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات گلبہار تھانے میں درج ہیں۔

دوسری طرف ایم کیو ایم الیکشن سیل کے ممبر عمیر صدیقی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ملزم پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ملزم عمیر صدیقی کے خلاف دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاون میں درج ہے۔ملزم کو رواں سال عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔کیس کی مزید سماعت 21نومبر کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.