3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:20
بھارتی ہائی کمشنر کی رمضان کی ماں اورسلمان سے ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد........بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نےرمضان کی ماں اور بھارتی شہری سلمان سے کراچی میں ملاقات کی ۔
نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے یقین دلایا کہ سلمان کی بھارت واپسی کیلیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
سلمان بھارتی شہری ہے اس میں کوئی شبہ نہیں،رمضان کی والدہ کی بیٹے کےلئےتڑپ دیکھ کربھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگروہ بھارت جانا چاہتی ہیں تو انہیں ویزا جاری کردیا جائیگا۔
رمضان تین سال پہلے غلطی سے سرحد پار کرکےبھارت چلاگیا تھا جبکہ سلمان 19 سال سے پاکستان میں رہ رہا ہے۔