3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:32
سندھ ہائی کورٹ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانی بحال کرنیکا حکم
جیو نیوز - کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے فوری طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانی بحالی کرنے کے حکامات جاری کردئیے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانی ایک ماہ سے بند ہے واٹر بورڈ نے85لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرکنکشن کاٹ دیا تھا، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کا کوئی بل واجب الادا نہیں۔
پی سی بی نے پانی کنکشن کی بحالی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس کی پہلی سماعت پر عدالت نے واٹر بورڈ کو فوری طور پر نیشنل اسٹیڈیم کا پانی بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔