تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:45

ملتان:دکان کے مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - ملتان......ملتان کی ایک دکان میں ڈکیتی کے دوران مالک اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے دوکان کامالک بھی زخمی ہوا۔

پولیس کےمطابق خانیوال روڈ پر ناصر نامی شخص اپنی دکان بند کررہا تھا۔ اس دوران ڈاکو دکان میں گھس گئے اور ڈکیتی کی کوشش کی۔ جس پر دکان کے مالک سے لائسنس اسلحہ سے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ناصر بھی زخمی ہوا، جس نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

آر پی او طارق مسعود نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دکان کے مالک کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.