3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:1
گوجرانوالہ ـ: ن لیگی بلدیاتی امیدوار کے جلسے میں شدید بدنظمی
جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں ن لیگی بلدیاتی امیدوار کے جلسے میں شدید بدنظمی کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے کسی نے خوب کھایا تو کوئی مایوس ہوکر گھر چلا گیا۔
گوجرانوالہ کی یوسی 16 میں چیئرمین کے امیدوار شیخ ثروت کی طرف سے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جلسے کے بعد کارکنوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔
جلسہ ختم ہو تے ہی کارکن کھا نے کی طرف ایسے دوڑے جیسے کسی ریس میں بھاگے ہوں اور کھانے پر ٹوٹ پڑے کسی نے بریانی پر ہاتھ صاف کیا تو کوئی پوری کی پوری پرات لے اڑااور کوئی مایوس ہوکر گھر چلا گیا ۔
بدنظمی کے دوران کیٹرنگ کا سامان بھی خراب کیا گیا اور برتن اور ٹیبل بھی الٹا دئیے گئے۔