تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:5

خون کا عطیہ دینے والےطلبہ قابل تعریف ہیں،ڈاکٹر زاہد

جیو نیوز - کراچی .........وفاقی اردو یونیورسٹی اور انڈس اسپتال کے تعاون سے خون عطیہ دینے کی مہم کے اختتام پرڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر محمد زاہد نے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے جوغریبوں کے لیے بے لوث ہوکر جہد مسلسل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ قابل تعریف ہیں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کا فرض ادا کیا اور دیگر طلباء کو انکی تقلید کرنا چاہیے۔ صحت مند انسان کو سال میں کم از کم دو بارہ خون کا عطیہ ضروری دینا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.