تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:21

کشمیر کامستقبل غیرجانبداراستصواب رائےسے وابستہ ہے، ملیحہ لودھی

جیو نیوز - نیویارک.....اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کا مستقبل اقوام متحدہ کے تحت غیرجانبداراستصواب رائے سے وابستہ ہے ۔

نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لیے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا ضروری ہے ، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایاجائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ہر طرح کی نسل پرستی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف ہے ۔بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نہ مذاکرات کررہا ہے نہ سلامتی کونسل کی قراردوں پر عملدرآمد ۔ایسے میں پاکستان کے پاس سفارتکاری کا ہی راستہ رہ جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.