تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:1

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا،نوازشریف

جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بنیادی نکات میں دہشتگردی کا خاتمہ ،معیشت کی بحالی ، توانائی ،تعلیم اور صحت کی فراہمی شامل ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ، ہم نے ملکی ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیے، گزشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہم اہداف حاصل کیے ہیں ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہماری توجہ صرف توانائی کی بحالی پر نہیں بلکہ اگلے 20 برس کی ضروریات پر ہے،گیس کی بنیاد پر 3 بڑے پاور پلانٹ تیار کررہے ہیں ، 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،ہم متعدد ہائیڈل پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے لئے 25 صنعتی زون بنائے جا رہے ہیں، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کا معائدہ طے پا چکا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کو موڈیز نے بھی تسلیم کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.