تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:49

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی........کراچی پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اب شہریوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق فیصلہ سی پی او میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن ڈرائیوروں یا موٹرسائیکل سواروں کے پاس لائسنس نہیں ہوں گے ان کا چالان اور جرمانہ کیا جاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی آئی ٹریفک کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کراچی میں واقع تینوں ڈرائیونگ لائسنس آفسز کے باہر شہریوں کا ہجوم لائسنس بنوانے کیلئے جمع ہوگیا تھا، بے قابو ہجوم پر پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑ گیا تھا۔

فیصلے کو شہریوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ لائسنس نہ ہونے پر چالان اور جرمانہ تو کیا جاسکتا ہے تاہم گرفتارنہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.