تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20

سرکاری محکمے درست ہوں تو عدلیہ پر بوجھ کم پڑےگا،جسٹس منظور ملک

جیو نیوز - لاہور ......چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ محکموں میں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے سائل عدالتوں کا رخ کرتے ہیں، عدلیہ انصاف کی فراہمی کےلیے صرف کوشش کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اگرسرکاری محکمے درست ہوں تو عدلیہ پر بوجھ کم پڑے گا،محکموں میں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے سائل عدالتوں کا رخ کرتے ہیں

منظور احمد ملک کا کہنا تھا کہ تھانوں میں ایف آئی درج نہ ہونا سائل کوعدالتوں میں آنے پر مجبور کرتا ہے ،پنجاب کی عدلیہ میں تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.