تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

ایف ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑرسید کردیا

جیو نیوز - فیصل آباد .....فیصل آباد میں ایف ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر سیکورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیئے، واقعے کے خلاف ٹی یم اے ملازمین نے احتجاج بھی کیا۔

فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید ٹی ایم اے ٹی ایم اے دفتر میں آئے تو مرکزی گیٹ کے قریب ہی پر گاڑی کھڑی کردی، سیکیورٹی گارڈ نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور اسے تھپڑ رسید کردیا۔

واقعے کے خلاف ساتھی ملازمین نے احتجاج کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سیکیورٹی گارڈ نذیر نے جیونیوز کو بتایا کہ نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تھا جس پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.