4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:15
وہاڑی؛بااثر افراد نے بیوہ خاتون پر کتے چھوڑ دیے
جیو نیوز - وہاڑی.......وہاڑی میں بااثر افراد نے بیوہ خاتون پر مبینہ طور پر کتے چھوڑ دیے۔ زخمی خاتون کا الزام ہے کہ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔
وہاڑی کے نواحی گائوں کی رہائشی بیوہ خاتون کتوں کے حملے سے زخمی ہوگئی۔ خاتون کا کہنا ہے اس کی 12 سالہ بیٹی کو دو سال قبل انہی بااثر افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹی کی بازیابی کے لیے پولیس بھی بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔