تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:4

مارک سیگل کا ویڈیو بیان ، مشرف کی درخواست سماعت کیلیے منظور

جیو نیوز - راولپنڈی......انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیربھٹو قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کے ویڈیو بیان کے خلاف ملزم پرویز مشرف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ، مارک سیگل کے بیان پر جرح مؤخر کردی گئی ۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ۔پرویز مشرف کے وکلافیصل چودھری اورفروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور گواہ مارک سیگل کے ویڈیو بیان کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست جمع کرائی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارک سیگل کے ویڈیو لنک پر دیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، انہوں نے فاروق ایچ نائیک کا لکھا ہوا بیان پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے استغاثہ کو نوٹس جاری کردیے، اس درخواست پر بحث 11نومبر کو ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.