تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

انٹر بورڈ :امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان

جیو نیوز - کراچی........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی نے طالب علموں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 10 نومبر 2015ء سے بروز جمعرات 12 نومبر 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں۔

ناظم امتحانات عمران چشتی نے مزید بتایا کہ امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس شیٹ اور انرولمنٹ /رجسٹریشن کارڈ کی فوٹوکاپی لگانا ضروری ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.