5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:36
گلگت بلتستان میں برفباری جاری ، کئی سڑکیں بند
جیو نیوز - گلگت .....گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر ، غذر اور استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے ۔ غذر میں پہاڑی تودہ گرنے سے مکان کو جزوی نقصان جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔
ضلع غذر میں یاسین کےعلاقےہندورمیں پہاڑی تودہ گرگیا۔جس سے ایک گھرکوجزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ۔
ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں نیاٹ ویلی ،بٹوگا اور بابو سر سمیت ضلع استور میں وقفے وقفے سے آج بھی برف باری جاری ہے،جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ جبکہ متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں ، سردی دور کرنے کےلئے لوگوں نے لکڑی کا استعمال بڑھادیا ہے۔