تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:16

کراچی : 2009 میں عاشورہ جلوس میں دکانیں جلانے والے ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے نبی بخش میں پولیس نے 2009 میں عاشورہ کے جلوس میں دھماکے کے بعد دکانوں کو جلانے والے 3 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نبی بخش کےعلاقے میں پولیس نے کاررائی کرکے تین مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان پولیس کو کئی عرصے سے مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان 2009 میں عاشورہ کےجلوس میں دھماکے کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزمان 2009 کے بعد مفرور ہوگئے تھے، ملزمان نے متعدد دوکانوں کو نذر آتش کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.